متفرق

ہلالِ احمر گلگت بلتستان نے وادی تانگیر میں زلزلے سے متاثرہ 60 خاندانوں میں امدادی اشیا تقسیم کیں

چلاس(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع دیامر کی تحصیل تانگیرکے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے 60سے زائد خاندانوں میں امداد اشیاء تقسیم کی گئیں۔امدادی اشیاء میں شلٹرز، ونٹرائزڈ ٹینٹ، کمبل،ترپال شیٹس،کیچن کا سامان،بخاریاں،پانی کے کین اور دیگر گھریلوے استعمال کی چیزیں شامل تھیں۔ یہ امدادی اشیاء ضلعی انتظامیہ دیامر کی درخواست پر متاثرین میں تقسیم کی گئیں اور امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی پروگرام آفیسر عمران رانا، لاجسٹک آفیسر منظور خان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض احمد اور تحصیل کا عملہ بھی موجود تھا۔ اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی پروگرام آفیسر عمران رانا نے کہا کہ پاکستان ریڈکریسنٹ کا عملہ شروع دن سے پھنڈر اور داریل میں زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے اور متاثرہ خاندانوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اور متاثرین کی مکمل بحالی تک ہماری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان ریڈکریسنٹ(ہلال احمر) کوئی این جی او نہیں بلکہ حکومت کا معاون ادارہ ہے جو حکومت کی مشاورت سے کام پر یقین رکھتا ہے اور اسی سلسلے کے تحت ہی ادارہ حکومت اور انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں اپنی زمہ داریاں سرانجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی پر سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ملک محمد مسکین،صوبائی وزیر حاجی محمد وکیل اور دیگر عمائدین نے ہلال احمر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانب سے ادارے کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button