صحت

آیوڈین ملا نمک استعمال کرکے مختلف بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، ڈاکٹر محمد عباس

ہنزہ (اکرام نجمی)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کریم آباد ہنزہ میں ایوڈین کی اہمیت پر سیمنار کا انعقاد ہوا جس میں محکمہ صحت کی نیوٹریشن سیل کی جانب سے ماہر نیوٹریشن ڈاکٹر محمد عباس نے طالبات کو ایوڈین کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا انھوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ گلہڑ ،ذہنی نشونما اور گونگا پن کے خاتمے کیلئے ایوڈین ملا نمک کا استعمال کریں اور اپنے خاندان اور سوسائٹی میں اسکی اہمیت سے اگاہ کریں انھوں نے ایوڈین کی کمی سے پیدا ہونے والے بیماریوں کا تفصیلی ذکر کیا اور بازار میں بکنے والے غیر صحت مند اشیاء کے استعمال سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا انھوں نے طالبات کو یقین دلایا کہ محکمہ صحت مضر صحت اشیاء کی حوصلہ شکنی کیلئے کوشان ہے اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت قانون سازی بھی کرچکا ہے ۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی اپنے ادارے کی طرفسے ہر ممکن تعاون کا یقین دھانی کرائی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button