گلگت بلتستان

ایک ہفتے کے اندر بڑی کاروائیاں ہونگی، گرفتاریاں عمل میں لائی جائینگی، ظاہر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب گلگت بلتستان

سکردو ( رضاقصیر ) گلگت بلتستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے باقاعدہ کا م شروع کردیا ہے اگلے ایک ہفتے کے اندر بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہو ں گی اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی کئی ان خیالات کا اظہار نیب روالپنڈی اور گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر جنرل ظاہر شاہ نے ڈگری کالج سکردو میں کرپشن کے موضع پر ہونے والی تقریب سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نیب نے سابق وزراء سمیت اہم بیورو کریٹس بارے میں کرپشن کیسز تیار کر لیا ہے بہت جلد ان افراد کو احتساب عدالت میں گرفتار کرکے پیش کیا جائے گاگلگت بلتستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے باقاعدہ کا م شروع کردیا ہے اگلے ایک ہفتے کے اندر بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہو ں گی اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی کئی سابق صوبائی وزراء کے خلاف کرپشن کے کیسز بھی ہمارے پاس پہنچے ہوئے ہیں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ہو ں گی کسی کو نہیں چھوڑا جائیگا انہوں نے کہاکہ ہم پچھلے کافی عرصے سے کرپشن کے ثبوت اکھٹے کر رہے تھے اور کارروائی کر رہے تھے مگر جج کی تقرری نہ ہونے کے باعث مسائل پیدا ہو رہے تھے مگر اب جج کی تقرری ہو گئی ہے اگلے ہفتے میں کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں ہوں گی اور عوام کو بڑی بڑی خبریں ملیں گی نیب اب باقاعدہ کام شروع کر چکا ہے انہوں نے کہاکہ پہلے ہم گرفتاریاں اس لئے نہیں کر رہے تھے کیونکہ گرفتاریوں کے 24گھنٹے کے اندر اندر ملزمان کو جج کے سامنے پیش کرنا ہو تا تھا لیکن جج ہمارے پاس موجود نہیں تھا اب جج آگیا ہے اس لئے ایک ہفتے کے اندر اندر گرفتار یاں شروع ہو ں گی جو لوگ بازنہیں آرہے ہیں انہیں جیل کی سلاخیں موجود ہیں احتساب صاف شفاف ہو گا کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہو گا انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہت کیسز پہنچے ہوئے ہیں ان میں کئی سابق وزراء اور بیورو کریٹس کے نام بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ عوام نیب کی کارروائیوں کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے میڈیا بہت ہی آزاد ہے اس کے سامنے ہم کوئی چیز چھپا نہیں سکتے انہوں نے کہاکہ نیب کرپشن کے خلاف فورس کے طورپر نکلاہے اس کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عوام مایوس نہ ہوں مستقبل قریب میں انہیں کرپشن سے پاک گلگت بلتستان ملے گا ہم اس سلسلے میں بالکل کمٹینڈ ہیں جو چیز یں ہم نے راولپنڈی اسلام آباد اور لاہور میں نہیں دیکھی تھیں وہ ہم گلگت بلتستان میں دیکھ چکے ہیں اس لئے ہم بالکل مایوس نہیں ہیں انشاء اللہ کرپشن ختم کر کے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ جہاد کا آغاز نفس سے ہو تا ہے اور یہی سب سے بڑا جہاد ہے جو شخص نفس پر کنڑول نہیں رکھ سکتا وہ کسی اور سے کیا مقابلہ کرے گا انہوں نے کہاکہ ہم دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو شخص کرپٹ ہو تا ہے معاشرے میں سب سے بڑی عزت اسی شخص کو دی جاتی ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے لوگ کرپٹ عناصر سے اظہار نفرت کی جرأت بھی نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے اب کسی صورت میں بھی نہیں نچ سکتے عوام کو مایوسی کا شکار نہیں ہونا چاہئے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button