گلگت بلتستان

اشکومن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، حکام کے دعوے ٹُھس

چٹورکھنڈ(نعیم انور) اشکومن پاؤر ہاوس سے بجلی کی فراہمی میں بار بار تعطل۔چوبیس گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ۔ عوام پریشان۔ایکسئین واٹر اینڈ پاؤر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔عوام نے بھی دھرنوں کیلئے کمر کس لئے۔

تفصیلات کے مطابق اشکومن پاؤر ہاوس سے بجلی کی فراہمی ایک دفعہ پھر تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔کیونکہ واٹر اینڈ پاور کے اہلکاروں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے اور مشینوں کی درست مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ مشینیں ذنگ آلود ہوچکی ہیں اور بجلی کی فراہمی میں باربار خراب ہونے کی وجہ سے تعطل پیدا ہورہا ہے۔جس کی وجہ سے اشکومن پاؤر ہاوس سے بجلی حاصل کرنے والے علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ جاری ہے ۔اور ایکسئین واٹر اینڈ پاؤر غذر نے ماہ جون میں بتھریت پاور ہاوس آن کرنے اور اشکومن میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا جو دعویٰ کیا تھا وہ بھی ہو ا میں تحلیل ہوگیا۔بتھریت پاور ہاوس کا وہ خواب بھی پورا نہ ہوسکا۔ادھر گاہکوچ میں موجود دو سب انجینئیرز کی ملی بھگت سے اشکومن پاور ہاوس پر اضافی بوجھ ڈالنے کی وجہ سے یہ مشینیں بار بار جل جاتی ہیں۔ادھر لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام نے بھی دھرنا دینے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کر دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button