گانچھے ( محمدعلی عالم ) ضلع گانچھے میں خون جمانے والی سردی شروع ہو گئی، ضلعی ہیڈکوارٹر خپلو میں درجہ حرارت منفی 9 تک گر گیا جبکہ بالائی علاقوں میں اس سے بھی زیادہ سردی شروع ہو گئی ہے۔ سردی کے باعث عمر رسیدہ افراد اور بچوں میں مختلف بیماریوں پھیل رہی ہیں، جلانے والی سوکھی لکڑی کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔