گلگت بلتستان

دیامر بھاشہ ڈیم اراضی معاوضہ کی مد میں اگلے دس دنوں میں ساڑھے سات ارب روپے تقسیم ہونگے

چلاس(مجیب الرحمٰن)متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم گیس بالا، گیس پائین ،تھور، ہڈر کی اراضی و املاک کے معاوضوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔اس سلسلے میں لینڈ ایکوزیشن آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دلدار ملک نے متاثرین میں چیک تقسیم کر کے معاوضوں کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق شفاف انداز میں متاثرین کے معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔شفاف انداز میں ادائیگی کے لئے سپارکو ڈیٹا بیس اور نادرا تصدیق کے بعد ادائیگی کی جا رہی ہے۔آئندہ دس روز میں متاثرین کو 7.3بلین روپے ادا کر دئیے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کو انکا پورا حق انتہائی شفاف اور منصفانہ انداز میں ادا کیا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button