متفرق

داریل کے وفد کی گورنر میر غضنفر علیخان سے ملاقات، گورنر جلد داریل کا دورہ کریں گے

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے سابق ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی مولانا سرور شاہ کے زیر قیادت داریل کا ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مولانا سرور شاہ نے ضلع دیامر خصوصاً داریل کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا جس میں تعلیم، صحت اور دیگر مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہماری ا ولین ترجیح ہے اور کہا کہ داریل کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیئے اپنے سارے وسائل بروئے کار لائینگے ۔ مولانا سرور شاہ کے زیر قیادت وفد نے میر غضنفر علی خان کو گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ضلع دیامر کے دورے کے لیئے دعوت بھی دی جس پر گورنر گلگت بلتستان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور داریل جانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button