متفرق

نمبرداران گلگت بلتستان کا اجلاس، نمبرداری نظام کی مضبوطی کےلئے اقدامات پر غوروخوض

گلگت (پ ر) نمبرداران گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس ریجنل ہیڈکوارٹر نمبرداران گلگت میں منعقدہ ہوا اجلاس میں تمام دس ضلعوں کے نمبرداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں تمام نمبرداران کو نمبرداری سسٹم کی مضبوطی کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ دی گئی چونکہ پچھلے دو سال کے عرصے میں نمبرداری سسٹم کی مضبوطی کیلئے باقاعدہ جدوجہد اور نظام کی مکمل بحالی میں حائل رکاوٹیں کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمبرداری نظام کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کا آغاز مہدی شاہ دور میں شروع ہوا تھا لیکن سابقہ جمہوری صوبائی حکومت نے مراعات و اختیارات کا وعدہ کرکے اپنے دور حکومت میں سسٹم کی بحالی پر توجہ نہیں دی اور آخر کار مہدی شاہ حکومت ختم ہوگئی جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے 100دنوں کی کارکردگی میں نمبرداری سسٹم کی مضبوطی کوشامل کرکے اب تک تمام10ضلعوں سے تمام نمبرداران کے کوائف منگوائے ہیں تاکہ انہیں جلد از جلد مراعات و اختیارات دی جائیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہونے کے باوجود اور مقررہ ٹارگٹ گزرنے کے باوجود سسٹم کی مضبوطی کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آرہی ہے اس لئے تمام نمبرداران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دیرینہ مطالبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button