گلگت بلتستان
الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے زلزلہ متاثرین میں ونٹرپیکیج تقسیم
غذر ( پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے تھنگئی، ہاکس، پنگل اور شمرن کے 200 زلزلہ متاثرین میں ونٹر پیکیج تقسیم کیا. الخدمت فاونڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورمتاثرین میں شیلٹرز بھی تقسیم کر رہیں ہیں- ان خیالات کا اظہار صدر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان حبیب الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ بحالی کے کاموں میں ہماری سرگرمیاں جاری ہیں، ہم امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ، الخدمت فاونڈیشن اپنے دوسرے شعبوں کی طرح ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے شعبے کو فعال کر رہا ہے ۔ مستقبل میں ڈیزاسٹر منجمنٹ سیل کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔