چترال

چترال : وادی تریچ شدید برفباری کی لپیٹ میں ،ذوندرانگرم کے دو غلہ گودام زمین بوس ،لاکھوں کے نقصان کی اطلاع

چترال (نمائندہ ) چترال کا دور افتادہ علاقہ تریچ تقریبا چار ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے۔ حالیہ شدید برف باری کے بعد ملک کے باقی حصوں سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ رابطہ سڑک بیس دنوں سے بند ہیں. آٹھ ہزار نفوس پر مشتمل آبادی محصورہوکر رہ گئی ہے۔ اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے. ارباب اختیارہیلی کاپٹر پر سیرکرتے نظر آرہے ہیں لیکن میدان عمل میں دور دور تک بھی نظر نہیں آرہے عوام کا وفاقی وصوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس سے پرزور مطالبہ ہے کہ خدارا کچھ تو انصاف کیا کریں۔ یاد رہے کہ وادی تریچ میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے مزید ایک فٹ برف پڑی ہے۔ تریچ کا مرکزی گاؤں ذوندرانگرام میں غلہ کے دو گودام شدید برف باری کی وجہ سے زمین بوس ہو چکے ہیں جس میں موجود کافی مقدار میں غلہ بھی ملبے تلے دب گیا ہے، مقامی بجلی گھر کی نہر کو شدید نقصان پہنچا ہے، علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہو اہے۔ مٹی کا تیل وغیر ہ بھی بازار میں دستیاب نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کر تے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ فورا سڑکیں بحال کر نے کا اہتمام کریں اس کے علاوہ علاقے میں بہت سارے مریضوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے جن کو ہسپتال پہنچانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button