گلگت بلتستان

بقایا جات کی جلد ادائیگی نہیں کی گئی تو گلگت بلتستان سطح پر کام چھوڑ ہڑتال کریں گے، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں صدر فردوس احمد، جنرل سیکریٹری مرتضیٰ علی، حاجی غلام علی، امیر محمد، محمد غیور کے علاوہ غذر سے آئے ہوئے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر قاری عبدالخالق اور ہنزہ نگر سے سینئر کنٹریکٹر منظور حسین برچہ کی قیادت میں کنٹریکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں کنٹریکٹرز کے فوری حل طلب مسائل پر تفصیلی غور ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فردوس احمد نے کہاکہ حکومت کنٹریکٹرز کے ساتھ کئے وعدوں کوجلد عملی جامہ پہنائے بقایا جات کی جلد ادائیگی نہیں کی گئی تو گلگت بلتستان سطح پر کام چھوڑ ہڑتال کریں گے انہوں نے کہاکہ010ء سے لے کر تاحال کنٹریکٹرز کے بقایا جات اربوں میں پہنچ چکے ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں۔ جنرل اسکلیشن006ء تا009ء ملک کے دیگر صوبوں کے کنٹریکٹرز کو دیا گیا ہے مگر گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز تاحال محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نان ٹیکنیکل افراد کے حوالے کیا گیا ہے۔ نان ٹیکنیکل افراد کے باعث پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اپنی افادیت کھوچکا ہے۔ آج گلگت بلتستان کے اندر جیتنے بڑے پروجیکٹس التواء کا شکار ہیں ان کی تمام تر ذمہ داری پلاننگ ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوتی ہے۔ غلط پلاننگ کے باعث گلگت بلتستان کو ادھورے ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان کہا جارہا ہے جوکہ ہمارے لئے باعث شرم ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button