سیاستگلگت بلتستان

ہنزہ : ضمنی انتخاب کو دو سے تین ماہ تک ملتوی کرنے کی اپیل

ہنزہ ( اجلال حسین ) GBLA6 میں ہونے والی ضمنی انتخاب کو دو سے تین ماہ تک ملتوی کرنے کی اپیل۔ دینار خان سابق یونین کونسل کے چیرمین کے ہمراہ ایک ٹیم نے گزشتہ روز بذرئعہ ریٹرنگ آفسر GBLA6ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات کو دو سے تین ماہ تاخیرسے کروانے کے لئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے۔ ۔جنوری میں ہنزہ میں سردی کی شدت منفی0سے بھی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے مشکلات کے علاوہ امیدواروں کو انتخابی مہم چلانےکے ساتھ انتخابی عملے کو بھی الیکشن کروانے میں سخت سے سخت مشکلات کا سا منا ہوگا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سردی کی اس موسم میں قطاروں میں کھڑا ہوا ممکن نہیں ہوگا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے دور افتادہ گاوں مسگر، شمشال، چیپورسن کے علاوہ بالا ئی ہنزہ کے دیگر موضع جات میں انتہائی سخت سردی ہوتی اور جگہ جگہ برف جمتی ہے جس کی وجہ سے ٹرسپورٹس کو چلنے کے لئے انتہائی دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ امیداروں کو انتخابی مہم چلانے کے لئے بھی ٹرانسپورٹ کاا ستعمال کرنا ہوتا ہے۔ اتہائی ٹھنڈ ہو نے کی وجہ سے سٹرکوں پر برف جمتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مشکلات بلکہ ناخوشگوار واقعہ پید ا ہو سکتا ہے ۔

ہنزہ بھر سے اکثر عوام سردی کے موسم میں پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرف رخ کرتے ہے جس کی وجہ سے انتخابات میں ووٹررز بھی علاقے میں کم ہوتے ہیں۔

انھوں نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ موسمی حالات اور دور افتادہ علاقے کو مد نظر رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات کو جنوری کے بجائے مارچ کے کسی ہفتے میں انعقاد کروایا جائے تاکہ عوام باآسانی اپنی حق رائے دہی ادا کر سکے اور ووٹرز کی تعداد جو دوسری شہروں کی طرف رخ کرتے ہے واپس اپنے آبائی گاوں پہنچ جائیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button