Apr 28, 2019 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on لکڑی ترسیل کی اجازت نہ ملنے پر پیرکی شام سے شاہراہ قراقرم پر دوبارہ احتجاج شروع کرنے کا اعلان
چلاس( شہاب الدین غوری سے) عوام داریل کھنبری کا لکڑی ترسیل کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں آج پیر کی شام سے شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان ۔ بسری کے مقام پر شاہراہ قراقرم کے اطراف میں جمع عوام اور عمائدین کی بڑی تعداد نے مشاورت کے بعد کہا کہ آج بروز پیر ایبٹ آباد کی عدالت میں سٹیٹس کو دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔ عمائدین نے اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان ، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیا اور مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان اور سابق وزیر صحت حاجی گلبر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر داریل کھنبری کے جنگل کی ملکیت کے دعوے کی کوئی حثیت نہیں ۔ خیبر پختونخواہ کے بااثر شخص نے محض اپنے اثر رسوخ کی بنیاد پر کیس کو عدالت تک لے گیا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ عدالت اس کیس کو قبول نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت ، عسکری قیادت اور ضلعی انتظامیہ نے عوام داریل کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور امید بھی دلائی ہے کہ انشاءاللہ مسلے کا حل نکل آئے گا ۔قبل ازیں احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں بلکہ فوری طور پر سیکرٹری جنگلات کو تبدیل کرے ۔وزیراعظم عمران خان کرپٹ عناصر کی پشت پناہی کرنے کے بجائے حقدار کو حق دلا دیں ۔سینکڑوں کلومیٹر دور مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی ایک بااثر شخصیت کے سامنے ایبٹ آباد عدالتیں بھی بے بس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو پیر کے روز سے شاہراہ قراقرم کو مکمل بند کر دینگے جس کی تمام تر زمہ داری خیبر پختونخواہ حکومت پر عائد ہو گی ۔۔۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 08, 2022 Comments Off on ٹریفک حادثے میںجانبحق ہونیوالے چترال کے باسی احسان الحق کی جسد خاکی تین دنوںمیں امریکہ سے پاکستان روانہ کی جائے گی
Jun 30, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں 3.4 ارب روپے کی لاگت سے 19 ترقیاتی منصوبوںکی منظوری اور سفارش
Jun 30, 2022 Comments Off on چترال کے علاقہ آرکاری میں گلیشیائی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی
Jun 20, 2022 Comments Off on کھوت، چترا ل میں فراہمی آب کا منصوبہ مکمل، 1500 سے زائد باشندے مستفید ہونگے
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم