کالمز

اسماعیلی برادری کو مبارک باد!

محمد الكوهستاني

ماں دھرتی گلگت بلتستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے اسماعیلی بھائیوں ، بہنوں اور دوستوں کو ان کے مذہبی پیشوا سرآغاخان کا 79 واں جنم دن مبارک ہو! ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے آپ کے امام کا سایہ اپ کے سروں پر دیر تک قائم رکھے، اور ہم سب کو ایک دوسروں کے جذبات کا احترام اور مل جل کر رہنے کی توفیق عطا فرمائے ، وہی اللہ تعالی ہی ہم سب کا مالک ، خالق ، زندگی ،موت دینے والااور دلوں میں محبتیں ڈالنے والا ہے۔

اس میں دو رائے نہیں کہ اھل سنت ہونے کے ناطے مجھے اسماعیلی برادری کے کئی عقائد ونظریات سے اتفاق نہیں، اور یقیننا یہی رائے وہ ہمارے بارے میں بھی رکھتے ہوں گے، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگزہرگز نہیں کہ عقیدہ یا نقطہ نظر کے اختلاف کی وجہ سے آپس میں اتنی دوریاں پیدا کی جائیں کہ پھر یہ نوبت دلیل اور استدلال کے بجائے گولی اور گالی تک پہنچ جائے حالانکہ :

زندگی پہلے ہی کم ھے محبتوں کیلئے
وقت کہاں سےلاتےہیں لوگ نفرتوں کیلئے

توآئیے اس موقعہ پر عہد کرتے ہیں کہ ایک دوسرے سےعقیدہ ، فکر ،رائے اور نظریات کا اختلاف رکھنے کے باوجود انسانیت اور وطن جو ہم سب کا مشترک اثاثہ ہیں کے احترام وحفاظت کے سلسلہ میں آپس میں پیار ومحبت سے رہیں گے ، اور ایک دوسرے کے جذبات سے نہیں کھیلیں گے۔ دل آزاری ، تعصب سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف انسانی بنیادوں پر سوچیں گے! کیونکہ یہ دھرتی ہماری تاریخ بھی ہے اور دفن ہونے کی جگہ بھی۔ یہ سلامت رہے تو سنی بھی رہے گا ، اسماعیلی بھی اور شیعہ بھی ، اور خدانخواستہ یہ سائبان اگر ہمارے سروں سے چھن گیا تو پھر ہم سنی ، شیعہ یا اسماعیلی بعد میں کہلائیں گے ، پہلے ہماری شناخت ہوگی ، پناہ گزین ، ریفیو جیز، بے گھر اور بے عنوان لوگ!

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button