حکومت ملت تشیع کی جان و مال کی حفاظت میں بالکل ناکام ہوچکا ہے، قائد ملت جعفریہ شگر سید طہ شمس الدین الموسوی
شگر(پ ر) خطیب اہلیبیت ؑ و نائب امام جمعہ جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ و قائد ملت جعفریہ شگر سید طہ شمس الدین الموسوی نے گذشتہ دنوں پارہ چنار میں بم دھماکے میں درجنوں مومنین کی شہادت پر نہایت افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا کو دی گئی بیاں میں انکا کہنا ہے کہ حکومت ملت تشیع کی جان و مال کی حفاظت میں بالکل ناکام ہوچکا ہے۔ آئے دن لوگوں پر زندگی تنگ کی جارہی ہےاور بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے ذریعے مومنین کی قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔
آغا طہ الموسوی نے نائیجریاآرمی کی جانب سے دوران مجلس سینکڑوں مومنین اور علماء کرام پر اندھادھند گولی چلا کر قتل عام کرنے کی واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نائیجرین حکومت پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف آپریشن روکنے اور اسیر علماء کو رہا کرنے کیلئے سفارتی دبائو ڈالیں ۔جبکہ پارہ چنا ر واقعے میں شہید ہونے والے لوگوں کی لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کریں اور مومنین اور محب وطن پاکستانیوں کی حفاظت کیلئے ضرب عضب کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔