Dec 08, 2018 پامیر ٹائمز جرائم Comments Off on ‘جیتو مشہ بروم’ نامی شو کے منتظمین جیل پہنچ گئے، 294A پی پی سی کے تحت مقدمہ درج
گانچھے ( چیف رپورٹر ) جیتو مشہ بروم شو کرنا مہنگا پڑ گیا دو افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا. ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مشہ بروم نے ضامن ایڈوکیٹ اور سید جعفر نامی افراد کے خلاف زیر دفعہ 294A پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں کو پانچ دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.
ذرائع کے مطابق ان دونوں افراد نے جیتو مشہ بروم کے نام پر مشہ بروم کے مخلتف علاقوں کے نو ہزار سے زائد افراد سے دو سو روپے ٹکٹ کے نام پر لے چکے تھے اور سب ڈویژن مشہ بروم کے ہیڈکوارٹر تھگس میں ایک شو برائے قرعہ اندازی کیا تھا۔ دونوں افراد کے خلاف عوامی شکایت ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر مشہ بروم نے کاروائی کی۔
سید جعفر نامی شخص جن کا تعلق مشہ بروم کے گاؤں گلشن کبیر اور ضامن ایڈوکیٹ کا تعلق تھگس سے بتایا جاتا ہے دنوں افراد کو پولیس نے گرفتار کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا اور اسسٹنٹ کمشنر نے پانچ پانچ دن کے لئے جیل بھیج دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ضامن ایڈوکیٹ پاکستان تحریک انصاف سب ڈویژن مشہ بروم کے صدر ہے۔
May 18, 2022 0
May 18, 2022 0
May 17, 2022 0
May 17, 2022 0
Feb 26, 2022 Comments Off on ایمت اشکومن میں غیرت کے نام پر پولیس اہلکار اور شادی شدہ خاتون قتل
Jun 25, 2021 Comments Off on عدالت سے اُمید ہے کہ ہماری بہن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کے انصاف کریں گے، لواحقین
Jun 07, 2021 Comments Off on نوجوان لڑکی کی پراسرار موت
Jul 03, 2020 Comments Off on ضلع گھانچھے میں6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا دلخراش واقعہ جسے دبا دیا گیا