گلگت بلتستان

نمبرداری نظام کو مزید فعال بنانے کے لیئے موثر اقدامات کئے جائینگے، میر غضنفر علی خان

گلگت (پریس ریلز ) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے عابد علی بیگ اور فاروق میر کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی تعینات کرنے کی سمری پر دستخط کر دی ۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے عابد علی بیگ اور فاروق میر کومعاون خصوصی نامزد کرکے سمری گورنر گلگت بلتستان کو ارسال کیا تھا ۔گورنر گلگت بلتستان کے سمری کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پرکیبنٹ سے ان کی تعیناتی کا نوٹفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

14-12-2015-4

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نمبرداروں کا ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گورنر گلگت بلتستان کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اُمید ظاہر کیا کہ گورنر گلگت بلتستان ان کی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔گورنر گلگت بلتستان نے ان کے مسائل کی فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور نمبرداری نظام کو مزید فعال بنانے کے لیئے موثر اقدامات کئے جائینگے اور کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی مسائل کے حل کے لیئے نمبرداروں کے خدمات کو سراہا۔ گورنر گلگت بلتستان سے ہنزہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ رمینج گوجال کے نمائندہ وفد نے امان علی شاہ کے زیر قیادت ملاقات کیا اور گورنر گلگت بلتستا ن منتخب ہونے پر ان کو مبارکباد دی اور اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ۔اور گلگت بلتستان کے عوام کو یکساں سہولیات فراہم کئے جائینگے ۔اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومت گلگت کے ترقی اور خوشحالی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button