گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان

اسلام آباد(پریس ریلیز ) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے سول سوسائٹی کے اداروں اور مختلف وفود نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی سطح پر مختلف امور پر گفت وشنید ہوئی۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے ہم سب کو ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی کا انحصار علاقے میں امن وامان کی فضا کو قائم کرنے پر ہے اور امن و امان کی فضا قائم کرنے کے لیئے ہمیں قومی یگانگت اور بھائی چارگی کی درس کو عام کرنے لیئے کوشاں رہنے کی ضرورت ہے۔ سول سوسائٹی کے افراد نے گورنر گلگت بلتستان سے اُمید ظاہر کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے ہر ایک پلیٹ فارم پر نمائندگی اور رہنمائی کرینگے اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ خوبصورت وادیوں کی ترقی کے لیئے اپنے ذاتی تعلقات بھی استعما ل کرکے پورے گلگت بلتستان کو ایک مثالی خطہ بنائینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button