پاکستان

چیئرمین پی ٹی اے نے ایس سی او کے کام کو سراہا

گلگت (پ ر) چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے ممبر فنانس طارق سلطان کے ہمراہ ہیڈکوارٹر ایس سی او راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل ایس سی اومیجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ہلال امتیاز ملٹری) نے ان کا خیر مقدم کیا۔ میٹنگ کے دوران نئی ٹیلی کام پالیسی کی روشنی میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ایس سی او کے کام کو سراہا اور اپنے ادارے کی جانب سے ایس سی او کو سونپے گئے کام میں ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button