ماحولگلگت بلتستان

گلگت جٹیال میں بے ہنگم ٹریفک

گلگت( خبر نگار خصوصی) گلگت جٹیال میں بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا حرام کردیا، لوگوں کا پیدل چلنا بھی محا ل ہوگیا۔ گلگت شہر کا پوش ایریاکہلانے والا علاقہ ذولفقار آباد، سونیکوٹ،اپر جٹیال اور پرنس کالونی کے علاقوں میں بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا حرام کردیا ،عوام کو پیدل چلنابھی محال ہوگیا ،غیر قانونی گاڑیاں(یعنی ڈبلنگ) ، NCPگاڑیوں ،نوعمرلڑکوں کی موٹر سائیکلوں کی اور سپیڈ نگ، روڑ کے سنٹرمیں ہی گاڑیوں کو کھڑی کرنا اورسب سے اہم کوئی منظم نظام کا نہ ہونا سے دن بہ دن عوامی مسائل بڑتے جارہے ہیں اور حکومتی سطح پر اس حوالے سے بروقت کوئی پلاننگ نہیں۔ اگر اس طرح اس بے ہنگم ٹریفک یا نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے فوری طور پر پلاننگ نہیں کی گئی تواگلے 1یا 2سالوں میں ملک کے دیگر بڑے بڑے شہروں کی طرح کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام ہوجائے گا۔اگر اس پوش علاقہ میں بروقت ٹریفک کا نظام بہتر بنانے سے حکومت کا خطیر رقم بھی بچ سکتا ہے توعوام کو چلنے میں بھی آسانی پیدا ہوگی اور اس میں مزید تاخیر کرنے سے حکومت کا بڑا رقم خرچ ہوجائے گا۔ اس بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے لوگوں کا آپس میں لڑائی جھگڑے تیزی سے بڑھنے لگے ،بات بات پر ایک دوسرو ں کو گالیاں نکالناروایات بن گیا ہے۔واضح رہے گلگت شہر کا یہ علاقہ پہلے سے ہی کوئی پلاننگ کے بغیر آباد ہوگیا جس سے پانی، ٹریفک اور دیگر دوسرے مسائل روز بہ روز بڑھتے جارہے ہیں جبکہ پانی کی ضرورت زیادہ اور ترسیل کی کمی کی وجہ سے لوگ کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button