گلگت بلتستان

موجودہ حکومت کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ہے۔ وزیراطلاعات

گلگت(پ ر) وزیراطلاعات حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ کسی کی ذات پر انگلی اٹھانے کی بجائے کارکردگی پربات کی جائے تو مہذب معاشرے کی فروغ میں مدد ملے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سو دنوں کے ٹارگٹ پر کامیابی سے حکومت کے اداروں کی کارکردگی پر اعتماد بڑھا ہے۔ تمام اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے پالیسیوں کی تشکیل کی جارہی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ عوام کی تمام تکالیف کا حکومت کو احساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کی مکمل سپورٹ کے ساتھ عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت سزا و جزاپر مکمل یقین رکھتی ہے ا س لئے جو اچھا کام کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ برے کارکردگی پر سرزنش کی جائے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button