چلاس میں غیر موسمی سبزیات پہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی چیف پلاننگ گلگت بلتستان فیروز خان نے کہا ہے کہ زمیندار ملکی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔ زرعی ترقی سے ملکی خوشحالی وابستہ ہے۔ زمیندار جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر اپنی زمینوں سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت دیامر کے زیر اہتمام زمینداروں اور کاشتکاروں کے لیئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان غیر موسمی سبزیات میں بحثیت مہمان خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت دیامر حبیب الرحمان،زرعی آفیسرز نبی الرحمان، عبدالنور،رحمت کبیر سمیت کاشتکاروں اور زمینداروں کی کثیر تعداد شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کی آب وہوا زراعت کے لئے مناسب ہے۔ محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی تربیت وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں محکمہ کی کارکردگی بہتر ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت دیامر حبیب الرحمان نے کہا کہ دیامر کی آب وہوا غیر موسمی سبزیات کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ دیامر کے عوام محکمہ زراعت کے جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ کررہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید تربیت دینے کا مقصد عالمی سطح پر زراعت میں نت نئی آنے والی ٹیکنالوجی متعارف کروانا ہے۔ اس موقع پر ماسٹر ٹرینر نبی الرحمان نے کہا کہ دیامر کے کاشتکار انتہائی ذہین اور محنتی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے دی جانے والی تربیت سے فوری استعفادہ حاصل کرتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے تربیت حاسل کرنے والوں میں کٹ تقسیم کئے۔۔