کھیل

چلاس ڈگری کالج میں جاری سپورٹس ویک رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر

چلاس(مجیب الرحمان) ڈگری کالج چلاس میں جاری سپورٹس ویک فیسٹیول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے ایونٹ میں طلباء کے مابین کرکٹ ،فٹ بال،والی بال،دوڑاورشارٹ پٹ کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔ کرکٹ ،والی بال،فٹبال ٹورنامنٹ میں فورتھ ائیر نے شاندار کامیابی حاصل کی اور ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ کرکٹ میں بیسٹ پلئیر شمالی ،فٹبال میں نصراللہ والی بال میں محمد شفیق کو قرار دیا گیا ۔ ہزار میٹر دوڑ میں کامیابی فرسٹ ائیر کےمحمد دین نے اپنے نام کر لی۔ جبکہ دوسری پوزیشن فرسٹ ائیرکے طالبعلم محمد عظیم اور تھرڈپوزیشن سیکنڈ ائیر کے طالبعلم عمران اللہ نے حاصل کر لی۔

  شارٹ پٹ مقابلے میں سیکنڈ ائیر کے طالبعلم عنایت نے پہلی، فورتھ ائیر کے شرافت نے دوسری اور فرسٹ ائیر کے رجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

20151218_113455

 سپورٹس کمیٹی کے چئیرمین محبوب اللہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن جبکہ ایونٹ میں سپورٹس کمیٹی کے ممبران لیکچرر محمد نذیر، لیکچرر وسیم عباس اور لیکچررہارون الرشید شامل تھے۔

20151218_114439

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ڈگری کالج چلاس اشرف ملک نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو غیر نصابی اور صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں طلباء کی دلچسپی دیدنی ہے۔ طلباء میں موجود ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آنے کا موقع ملا۔ ہمارے طلباء نے ایونٹ کی کامیابی میں بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے۔طلباء کی غیر نصابی مہارت کو نکھارنے کے لئے مزید بھی ایونٹ کرائے جائینگے۔ تقریب سے کالج کے پروفیسرز نے بھی خطاب کیا۔

20151218_112341

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button