ہنزہ: عید میلاد النبی کے حوالے سے اجلاس
ہنزہ ( اجلا ل حسین) ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان آفندی کے زیر نگرانی لائین ڈیپارمنٹ کے سربراہان کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ۔ جسمیں عید میلاد النبی حضرت محمد ﷺکے حوالے سے ڈی سی ہنزہ نے سرکاری و نجی اداروں کو ا حکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ24دسمبر کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی آباد ہنزہ میں سرکاری سطح پر عید میلاد کے حوالے سے تقریب منعقد کی جائی گی جہاں پر علما، سیرت نبی پر روشن ڈالیں گے۔ انھوں نے محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے حکام کو خصوصی طور پر کہا کہ عید کے دن ہنزہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے طلباء کے درمیان نعت خوانی و تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جائے۔ جیتنے والے طلباء کو ضلع ہنزہ کے سرکاری اداروں کی جانب سے خصوصی انعامات تقسیم کی جائے گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ23اور24دسمبر کو سرکاری عمارتوں ، بازاروں اور عبادت گاہوں پر چراغاں کا بندوبست کی جائے جبکہ محکمہ برقیات ہنزہ نگر کو حکم دیا کہ عید میلاد لنبی ﷺ کے دن عوام کو بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے جائے ۔ڈی سی ہنزہ نے جشن عید میلاد کو کا میابی سے انجام دینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ سب ڈویثرن میر عالم کے زیر نگرانی محکمہ تعلیم کے حکام اور تحصیلددار ہیڈ کواٹر سلمان برچہ کی نگررانیکمیٹی تشکیل دی ہے۔