نوجوانگلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان سے چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاوٹس کی ملاقات، گلگت بلتستان میں اسکاوٹنگ اورگائیڈنگ کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاوٹس راحیلہ دورانی نے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات گلگت بلتستان میں اسکاوٹنگ اورگائیڈنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی
گورنر گلگت بلتستان کو چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاوٹس نے گلگت بلتستان میں اسکاوٹنگ اور گائیڈنگ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اسکاوٹنگ اور گائیڈنگ کو گلگت بلتستان میں فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام الناس کو والنٹیری کاموں کے بارے میں آگاہی دی جا سکے اور اس اہم شعبے کے متعلق گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو شعور دے سکیں اورگلگت بلتستان سکاوٹنگ اور گائڈنگ کو فعال بنانا چاہتے ہیں ۔ سکاوٹنگ ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں بھائی چارگی ، امن و آشتی اور اخوت کی تعلیم دی جاتی ہے جس سے انسان دوسرے انسان کی عزت کرنا سیکھ جاتا ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان نے چیف کمشنر پاکستان بوائے سکاوٹس راحیلہ دورانی کو یقین دہانی کرایا کہ گلگت بلتستان میں سکاوٹنگ اور گائڈنگ کے اس مقدس شعبے کو فروغ دینے کے لیئے ہر ایک پلیٹ فارم پر پاکستان بوائے سکاوٹس کے ساتھ کام کرینگے۔ گلگت بلتستان کے جوان لڑکوں کو لڑکیوں کو اس شعبے میں لانے کے لیئے مختلف سرگرمیا ں رکھیں گے تاکہ یہاں کے نوجوانان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں تاکہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔گورنر گلگت بلتستا ن میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان سکاوٹنگ اور گائیڈنگ کے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔اس سے متعلق اداروں کو مضبوط اور فعال کرنے کی ضرورت ہے ۔اس شعبے سے متعلق جو بھی تنظیم حصہ لے رہی ہے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button