چترال

چترال : ریشن سیلاب زدہ گان کا ڈیڈلائن ختم،مطالبات پورنے نہ ہونے پر دھرنا شروع

چترال (بشیر حسین آزاد) ریشن سیلاب متاثرین نے حکومت کو دئیے گئے ڈیڈلائن ختم ہونے پر اپنا دھرنا دوبارہ شروع کردیا۔ گذشتہ ہفتے ریشن کے سیلاب متاثرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھاکہ وزیراعظم نواز شریف کے اعلان کردہ پانج لاکھ روپے ابھی تک سیلاب متاثرین کو نہیں ملا جلد از جلد متاثرین کو امدای رقم پانج لاکھ روپے ادا کئے جائے،بصورت دیگر دھرنادیا جائیگا۔

 انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر ریشن کے سیلاب زدہ گان نے دھرنا شروع کردیا۔متاثرین نے حکومت کو خبردار کیا کہ جب تک اُن کے مطالبات پورے نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button