آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے اظہر علی اور شیعب نے سلور جبکہ افضل اور حفیظ نے برونز میڈل حاصل کر لیا
کراچی (نمائندہ کیھل ) پاکستان رینجرز سندھ اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی زیرنگرانی کراچی میں8 روزہ آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ اختام پزیر ہوا، جس کے فائنل میں گلگت بلتستان نے تاریخ میں پہلی بار قومی سطح کے باکسنگ کیھلوں میں دو سلور اور دو برونز میڈ لز حا صل کر کے شایقین باکسنگ اور ماہرین کی توجہ کا مرکز بنی۔
پیپلز اسپورٹس کمپلکس کے استاد عبداللہ بلوچ کے باکسنگ اسٹڈیم میں منعقد آل پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے9 رکنی ٹیم میں سے 2 نے سلور جبکہ 2 نے برونز میڈ لز حاصل کر کے ایوینٹ میں پانچویں پوزیشن پر آئی۔ یاد رہے کہ ایوینٹ میں کل17 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
اظہر علی نے 91کلوگرام ویٹ میں اور شیعب نے56 کلوگرام ویٹ میں سلورحاصل کیا جبکہ سپر ہا ئی ویٹ تیمور اور75کلوگرام ویٹ میں گلگت بلتستان کے افضل خان نے برونز میڈل حاصل کر لیے۔
اس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے 9 کیھلاڑیوں نے مختلف ویٹوں میں حصہ لیا جس میں علی رضا 49کلوگرام ویٹ میں ، محاز52 کلوگرام ویٹ میں ، شیعب 56 کلوگرام ویٹ میں ،دلاور60 کلوگرام ویٹ میں، نعمان 64 کلوگرام ویٹ میں ،تاجدار69 کلوگرام ویٹ میں، محمد افضل 75 کلوگرام ویٹ میں ، اظہر علی91 کلوگرام ویٹ میں اور سپر ہائی ویٹ میں حفیظ اللہ نے حصہ لیا۔ جس میں سے چھ کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل ، چار نے سیمی فاینل اور دو نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
گکگت بلتستان کی ٹیم نے اس سے پہلے 35 ویں قومی چیمپین شیپ میں پہلی بار شرکت کی جس میں ٹیم سنبھل نہ سکی تھی تاہم دو ہفتے کے بعد ہونے والے ال پاکستان عامر خان باکسنگ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دیکھاکر سب کو حیران کر دیا۔
سلور اور برونز میڈل حاصل کرنے پر گلگت بلتستان باکسنگ ایسوسیشن کے سینرنا ئب صدر عبدالحسن ، جنرل سیکٹریری شعیب عالم میر اور ٹیم منیجر اقتدار علی نے مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت باکسنگ ایسوسیشن اور باکسرز کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کرینگے تو گلگت بلتستان کے یہ باکسرز ملکی اورغیر ملکی سطح پر علاقے کا نام روشن کریں گے۔