گلگت بلتستان

گانچھے میں 24دستمب کو سیر ت نبی کانفرنس کا انعقاد ہوگا

گانچھے (خصوصی رپورٹ) بارہ ربیع اول سیر ت نبی کانفرنس منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طارق حسین کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مختلف مسالک کے علماء کرام اور رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت نے سیر ت بنی کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع گانچھے میں بھی 24دستمبر کو بارہ ربیع اول جوش و جذنے سے منایا جائے گا۔ بوائز ڈگری کالج میں کانفرنس منعقد ہو گی جس میں علماء کرام سیر ت بنی پر روشنی ڈالیں گے جس کے انتظامات ڈگری کالج سے پروفیسر محمد عالم اور ایڈمن آفیسر محمد اسحاق کریں گے۔ کانفرنس میں کاروان ادب کے شعراء کلام پیش کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button