تعلیمگلگت بلتستان

اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی رزلٹ 93%رہا

شگر(عابد شگری) اسلامیہ پبلک سکول چھورگاہ کے سالانہ امتحانات کی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ مجموعی طور پر سکول کا رزلٹ 93%رہا۔ اسکول کے نرسری کلاس کے طالب علم مہدی حسن ولد احسان علی اور محمد شعیب ولد فدامحمد نے 99فیصد مارکس حاصل کرکے اول پوزیشن حاصل کی۔ چھورکا ویلفیئر آرگنائزیشن شگر کے زیر انتظام چلنے والی سکول اسلامیہ پبلک سکول چھورکاہ نے سالانہ امتحان کی نتائج کا اعلان کردیا۔۔یاد رہے اس سکول کی ایک بچی نے پچھلے سال میٹرک کے امتحان میں پورے بورڈ میں دوسرے پوزیشن حاصل کی تھی۔چھورکا ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد اقبال نے شاندار رزلٹ اور بہتر کارکردگی پیش کرنے پر سکول کے پرنسپل اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسلامیہ پبلک سکول علاقے میں معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button