گلگت بلتستان

گلگت: چیتا کالونی جوٹیال کے عوام خیموں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت

گلگت (پریس ریلیز) امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت عبدالعلیم نے کہا ہیے کہ چیتا کالونی جوٹیال کے عوام خیموں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جنوری میں معززین کے ساتھ دسترخوان کا اہتمام کیا جائیگا جہاں چیتا کالونی کے مکینوں کیلئے ریلیف بھی مہیا کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے ٹینٹ ، ترپال اور رضائیوں کے تقسیم کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن جی بی حبیب الرحمن نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی الخدمت فاونڈیشن سماجی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ گلگت کے مضافات میں ایسے علاقے موجود ہیں جنھیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ سماجی خدمات میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نے چیتا کالونی میں 10 ٹینٹ، 30 ترپالیں، 50رضائیاں اور50تلائیاں تقسیم کی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ امیر شہر جماعت اسلامی شیر احمد ایاز، اسلم عبد اللہ اور صدر الخدمت ضلع گلگت مقصود احمد نے بھی چیتا کا لونی کا دورہ کیا اور تقسیم میں حصہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button