صحت

استور میں سٹور کیپرز کو انسداد پولیو مہم کے دوران زونل سپروائزر کی ذمہ داری دینے کا انکشاف

استور(بیورورپورٹ) استور میں پولیو مہم کے دوران ذونل سپر وائزر ڈی ایچ او آفس استور کی ذمہ داری سٹور کیپرز کو دی جاتی ہے، جو ڈاکٹروں کی پرچیوں کے مطابق دوائی ایشو کرتے ہیں۔ ایسے افراد کو پولیو جیسے حساس معاملے کا کوئی پتہ نہیں ہوتا ہے اگر خدا نخواستہ ری ایکشن ہو جائے تو ایک سٹور کیپر کس طرح بچوں کو ایمرجنسی ٹریٹمنٹ مہیا کرے گا صرف چند ہزار ٹی ائے ڈی اے کے لئے نان ٹیکنکل لوگوں کو اتنی غیر معمولی ذمہ داری سونپنا استوری بچوں کے کے مستقبل کے ساتھ کھلوارڑ کرنے کے مترادف ہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران استور میں ڈپٹی کمشنر استور نے دورآفتادہ گاوں گدئی میں چھاپہ مارا۔ اس دوران وہاں کے سپر وائزر سے گفت و شنید کی گئی لیکن سپر وائزر کو پولیو مہم کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں تھیں، جس پر ڈپٹی کمشنر استور موصوف سپروائزر پر کافی برہم ہوگئے۔

دوسری جانب استور میں پولیو مہم کی اس خراب کاکردگی اور نان ٹیکنکل لوگوں کو پولیو کی ذمہ داریاں دینے پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استور انتہائی دور آفتادہ ضلع ہے دوسری جانب ڈی ایچ او استور مختلف دباو میں آہ کر نان ٹیکنکل لوگوں کو پولیو مہم میں رکھتا ہے اگر پولیو کے حوالے سے کوئی کیس سامنے آیا تو اس وقت ڈی ایچ او استور ذمہ دار ہونگے لہذا سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان سعید اللہ نیازی سے خصوصی اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس حوالے سے ایکشن لے اور اس حساس معملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ مستقبل قریب میں پولیو کے حوالے سے کوئی بڑا واقع پیش نہ آہ سکے .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button