چلاس میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
چلاس(بیورورپورٹ) ہائی سکول چلاس میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے ولادت باسعادت کے سلسلے میں ایک اہم تقریب منعقد کیا گیا ۔تقریب میں ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر ہدایت اللہ ،مولنا فضل الہی اور سکول کے سینکڑوں طلبہ سیمت اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر ہدایت اللہ،مولنا فضل الہی،مدرس نکیر عالم،مدرس خیرالناس و دیگر نے کہاکہ حضور ﷺکے ولادت کا دن پوری دینا کے انسانوں کیلئے باعث خوشی کا دن ہے ،اور یہ دن سب دنوں سے افضل ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپﷺکی آمد سے یتیموں ،بے کسوں اور مفلسوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوئے ہیں ،جس کے حقدار اس انقلاب سے قبل صاحب جاہ و حشمت و ثروت ہوا کرتے تھے۔گویا یوم میلادالنبی داراصل پوری کائنات کیلئے رب کائنات کے اُس نظام کا اجرا ہے ،جس کی حکمرانی تمام قومی،لسانی اور جغرافیائی،بتوں کو پامال کرکے برابری کے حقوق عطاء کرتی ہے۔ڈپٹی ڈاریکٹر ہدایت اللہ نے مزید کہا کہ چشم زمانہ دیکھتی ہے کہ کبھی آپﷺشہر مکہ کی گلی کوچوں میں لوگوں کو راہ حق کی طرف بلاتیدیکھائی دیتے ہیں ،کبھی پتھروں سے حق کی پاداش میں طائف کے بازاروں میں لہولہان ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں آپﷺ نے زمانہ جہالت کے بتوں کو پاش پاش کرکے اسلام کی روشنی پوری دنیا تک پھیلائی ہے۔تقریب میں سکول کے بچوں نے تعتیہ کلام اور سرور کونین ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔ہائی سکول چلاس میں منعقدہ عیدمیلادالنبی کی تقریب میں کوئی سرکاری زمہ دارآفسر نے شرکت گوارا نہیں کیا،جس پر سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے افسوس کا اظہار کیا۔