نوجوانگلگت بلتستان

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے یوتھ وفد کی گورنرسے ملاقات

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر سے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے یوتھ کا ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کیا ۔ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ طلبہ و طالبات مستقبل کے معمار ہیں۔ معیاری تعلیم حاصل کرکے وطن عزیر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار اد ا کریں۔ حصول تعلیم ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے انسان کو اچھے اور برُے سرگرمیوں میں فرق کا شعور آجاتا ہے،معاشرے سے برائی کی خاتمہ کرسکتا ہے اور علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صدر پاکستان ممنون حسین کے ساتھ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں معیار ی تعلیم کو فروغ دینے کے لیئے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس کو دیگر ضلعوں میں بنانے کی سفارش کیا ہے ۔ گزشتہ دن گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران یقین دلایاہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو صوبہ پنجاب کے مختلف میڈیکل اور انجینئر نگ یونیورسٹیز میں کوٹہ کے سیٹوں کو بڑھا دیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے محنتی نوجوانوں کو حصول تعلیم میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

24-12-2015-1

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ چائنا راہداری ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے ذریعے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل تک معیاری تعلیم حاصل کرکے اپنے آپ کو تیار رکھیں تاکہ گلگت بلتستان کے نوجوان میرٹ کے ذریعے اپنے علاقے کا نام روشن کرسکیں۔ گورنر گلگت بلتستانے نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طالب علموں کے لیئے تعلیم حاصل کرنے کے بہت سارے ذریعے موجود ہیں ۔ انٹرنیشنل اسکارلرشپس کے ذریعے معیاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ان اسکارلرشپس کے متعلق آگاہی دینے کے حوالے سے حکومتی سطح پر ورکشاپس کا انعقاد کرینگے ۔

ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے ہنزہ کے نوجوانوں کو کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہنزہ سے تعلق رکھنے ولاے طالب علموں کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرینگے اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرلز ہاسٹلز کے قیام کے حوالے سے بات کرینگے تاکہ حصول تعلیم میں دشواریاں نہ آسکیں اور کہا کہ ضلع ہنزہ میں مستقبل قریب میں 500سے زائد اسامیاں مشتہر کرینگے اور ان پر بھرتیاں میرٹ کے مطابق ہونگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button