تعلیمگلگت بلتستان

گلگت: عید میلاالنبیﷺ اور یوم قائداعظم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

گلگت( فرمان کریم) سکر ٹیری ایجوکیشن گلگت بلتستان ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قائداعظم کی مرہون منت سے اہم ایک آزاد ملک میں اسلامی تعلیمات کے اندر آزاد زندگی گزار رہے ہیں اور اس آزاد ملک میں اسلام کو فروغ مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بیگم سلیمہ تصدق حسین گرلز ہائی سکول گلگت میں منعقدہ عید میلاالنبیﷺ اور یوم قائداعظم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شمال میں ہیں مستقبل میں گلگت بلتستان کی اقتصادی اہمیت ہو گی۔ اقتصادی راہداری کی تعمیر سے گلگت بلتستان وسطی ایشیاء سے منسلک ہو نے جارہا ہے۔ دشمن کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان ترقی نہ کرسکے۔ ہم سب سے مل کر ان کے کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ طلباء اور اساتذہ نے گلگت بلتستان میں لگنے والی چنگاری کو کم کرنا ہے۔ غلط پیغام سے اپنے ذہن کو آلودہ نہ کرے۔ اُنہوں نے مذید کہ گلگت بلتستان پاکستان کے سرکا تاج ہے۔ ہم سے ماضی میں جو غلطی ہو ئی ہے وہ آنے والے نسلوں میں منتقل نہ ہو۔ بھائی چارے کے خلاف ہونے والے کوششوں کے لئے طلباء اور اساتذہ محلوں اور گھروں میں آواز بلند کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن میں سپورٹس اور کلچر ونگ بنائیں گے۔ اس ونگ کو کامیاب بنانے کے لئے مرد اساتذہ کے ساتھ خواتین اساتذہ بھی اپنا کردار ادا کرے۔ اور ہرسال سکولوں میں کلچر، سپورٹس اور علم وادب کے حوالے سے پروگرام منقعد کرے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکرٹیری ایکسائز اینڈ ٹیکشین سید اختر حسین رضوی نے کہا کہ آج ولادت باسعادت آنحضرتﷺ اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش کے ساتھ مسیح براداری کے لئے بھی مبارک دن ہے۔ اس دن کے حوالے سے ہم آنحضرتﷺ اور قائداعظم کی تعلیمات پر عمل کر کے معاشرے کی بہتری اور ایک اچھے قوم بن سکتے ہیں۔آج کا دن مسلمانوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔آج اُس عظیم لیڈر کا تاریخ پیدائش ہے جس نے برصغیر پاک وہند میں مسلمانوں کے لئے ایک اسلامی ملک بنایا اور آج ہم اس آزاد ملک ملک میں آزادی سے اسلامی اقتدار کے تحت زندگی گزار ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن فیض اللہ خان لون نے کہا کہ آج جس ملک میں ہم اور ہمارے بچے آزاد اور اسلامی تعیلمات کے تحت زندگی گزار رہے ہیں یہ بانی پاکستان قائداعظم کی مرہوں منت ہے۔یہ ملک نہ صرف مسلمانوں کے لئے آزاد ہے بلکہ ہندو، عیسائی اور دیگر مذہب کے لئے بھی آزاد ہے۔

تقریب میں مہماں خصوصی سکرٹیری ایجوکیشن ثناء اللہ اورمیر محفل سکرٹیری ایکسائز اینڈ ٹیکشین سید اختر حسین رضوی نے تقریری مقابلے اور ملی نغمے میں حصہ لینے والے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ جبکہ سکرٹیری ایجوکیشن اور سکرٹیری ایکسائز اینڈ ٹیکشین نے نے طالبات کے لئے 20 ،20ہزارروپے دینے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button