تعلیم

الخدمت آرفن کیئر پروگرام گلگت بلتستان ریجن

Untitledm

 گلگت (پ ر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام گلگت کے زیر اہتمام نیو بیکن پبلک سکول بسین پائن میں یوم قائد کے موقع پر مقابلے مصوری کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ بچوں کے علاوہ دیگر بچوں نے بھی حصہ لیا۔
ان خیالات کا اظہار محسن خان ایف ایس او الخدمت آرفن کیئر پروگرام گلگت نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا۔ انہوں نے کہاکہ ہم پورے سال الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے زریعے سے گلگت کے تمام رجسٹرڈ بچوں کو مختلف پروگرامات اور مقابلوں سے ان بچوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور انہی بچوں کو معاشرے کو دوسرے بچوں کے برابر لانے کی کوشش کرتے ہے تاکہ ان بچوں کو بھی ایک فورم مہیا ہوسکے جہاں پر یہ بچوں سیکھے اور پڑھے اور ان میں مایوسی کا خاتمہ ہوسکے۔
الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت نیوبیکن پبلک سکول میں بچوں کے درمیان مقابلہ مصوری ہوا جس میں جی گروپ کے گروپ لیڈر شاہی ادریس نے پہلی پوزیشن ،گروپ اے سیکنڈ پوزیشن اور گروپ اے ون نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرمیں لیکچرار عبدالنقیب ،ریجن پروگرام منیجر ریڈ فاونڈیشن سکول گلگت بلتستان مجیب الرحمان پرنسپل نیو بیکن پبلک سکول بسین پائن محمد نعیم اور صدر بزم روشنی گلگت وقاص احمد نے بچوں میں ایوارڈ تقسیم کیا۔

Untitledbnm,.news

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button