یاسین اور نواحی علاقوں میں شدید برفباری، بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع

یاسین اور نواحی علاقوں میں شدید برفباری، بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین اور نواحی علاقوں میں گزشتہ گھنٹوں سے جاری شدید برفباری کے باعث یاسین کے بالائی علاقوں کا زمینی رابط منقطع ہواہے۔ سڑکوں میں پڑنے والی برف سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا ہے ۔برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ علاقے میں سردی کے ساتھ لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہو ہے۔ یاسین کے بالائی گاوں قرقلتی،درکوت، تھوئی اور نازبر کا زمینی رابط گزشتہ روز سے ہی بند ہے۔ مسلسل برفباری اور سردی میں بے پناہ اضافے کے باعث علاقے میں موسمی بیماریاں پھیل گئے ہے۔ بچوں اور عمررسدہ افراد میں کھانسی اور بخار عام ہوگئی ہے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔