تعلیمگلگت بلتستان

چلاس: اسکول کے طلباء میں مقابلے کے رجحان، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیئے دور افتادہ گاؤں کھنر میں پروگرام کا انعقاد

چلاس(پ ر) قراقرم انوائرنمنٹل ویلفئیر سوسائٹی پاکستان (KEWS Pakistan) نے دیامر پاورٹی ایلویشن پروگرام (DPAP) کی مالی معانت سے دیامر کے پسماندہ ترین اور دور افتادہ گاؤں کھنر میں سکول کے طلباء میں مقابلے کے رجحان پیدا کرنے اور ان میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کاایک منفرد پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا۔پہلے مرحلہ بچوں کی تیاری کا تھا جس میں سکولوں کے طلباء نے آپس میں مقابلہ کیا اور اس میں ہر سکول کے ۳۶، ۳۶ طلباء نے حسن تلاوت، تقاریر، مضمون نگاری،کوئز پروگرام اور لوکل لوک کہانیوں وغیرہ میں حصہ لیا تھا۔ پروگرام کا فائنل مقابلہ مڈل سکول ہیچ کھنر میں منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ مڈل سکول سیر داس اور مڈل سکول ہیچ کھنر کے طلبہ نے حصہ لیا۔

پروگرام میں سماجی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں اور سکول منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔پروگرام کا آغاز باقائدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت کفایت اﷲنے حاصل کی۔ اس کے بعد شبیر احمد سکریٹری جنرل KEWS Pakistan نے حاضرین مجلس کو پروگرام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔اس کے نعد دونوں سکولون کے طلباء کے درمیان مضمون نگاری کا مقابلہ ہوا جس میں نصرالدین مڈل سکول ہیچ کھنرنے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تلاوت کلام پاک اور حسن قرات میں زیب اﷲمڈل سکول سیرداس کھنر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تقریر میں محمد حنیف مڈل سکول ہیچ کھنرنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کقئز پروگرام میں بھی مڈل سکول ہیچ کھنر کا پلہ بھاری رہا اور لوک کہانیون میں بھی دونوں سکول برابر رہے۔

پروگرام کے حوالے سےSMC مڈل سکول ہیچ کے چئیرمیں نے کہا کہ ایسے پروگرامون سے طلباء میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو تا ھے۔ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ DPAP اورKEWS Pakistan نے نوجوانوں کی اصلاح کے لئے یہ ایک اچھا اقدام کیا ہے۔ ہیڈ ماسٹر صاحبان نے پروگرام کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پروگرام سے نہ صرف طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتیں اجاگر ہونے کے مواقعے ملتے ہیں بلکہ ان میں غوروفکر ، تجسس اور خوداعتمادی جیسے اوصاف پیدا ہوتے ہیں۔اس پوگرام سے ان کے سکولوں کے طلبہ میں کافی بہتری آگئی ہے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے PYF کے چئیرمیں رضاء اﷲنے سکول انتظامیہ، DPAP اورKEWS Pakistanکوپروگرام کو کامیابی سے تکمیل تک پہنچانے پر مبارکباد پیش کی اور علاقائی ترقی میں ان کے کردار کو بہت سراہا۔

پروگرام کے صدر محفل محمد علی DPAP نے کہا کہ دیامر میں ذہین لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم ایسے پروگرامز کے زریعے یہاں کے نوجوانوں کی تربیت اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہKEWS Pakistan اس خلاء کو ضرور پر کرے گی۔

پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی منظور احمد قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکول انتطامیہ اور KEWS Pakistan نے نے بہت اچھے انداز میں پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا جو کہ قابل تحسین ہے کیونکہ اتنے مختصر وقت میں اس سے بہتر پروگرام نہیں ہو سکتا تھا۔طلبہ کا جوش وخروشٍ سے پروگرام مین شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ اہلیان دیامر بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نےKEWS Pakistan امید ظاہر کی کہ اساتذہ کرام اس پروگرام کے اغراض و مقاصد کو مدنطر رکھتے ہوئےKEWS Pakistan کی طرف سے تیارکردہ پروگرام کو اپنے نئے تعلیمی سال میں معاون نصابی سرگرمیوں کا حصہ بنائیں گے تاکہ نوجوان نسل میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ مل سکے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button