شگر: ہفتہ وحدت کے حوالے سے سیرت مصطفی کانفرنس کا انعقاد
شگر(عابد شگری) حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آپ ﷺ تمام کائنات کیلئے رحمت العالمین بن کے آئے۔ہمیں تفرقے میں پڑنے کے بجائے متحد اور اتحا د کے ذریعے اسلام کے دشمنو ں کا اسلام اور ہمارے خلاف سازش کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ ہمیں سیرت محمد مصطفی اور سیرت آئمہ کو اپنا کر دین و دنیا دونوں میں سرخ رو ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ وحدت اور سیرت مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ علمائے امامیہ شگر سید طہ ا شمس الدین ،شیخ کاظم ذاکری،شیخ محمد اشرف ،شیخ فدا حسین عابدی،شیخ سخاوت علی ،شیخ شبیر اور دیگر نے کہا۔
جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ ہفتہ وحدت کے حوالے سے سیرت مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا ۔ حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آپ ﷺ تمام کائنات کیلئے رحمت العالمین بن کے آئے۔آپ کا پیغام تمام انسانیت کیلئے ہیں ۔آپ نے بعثت کے بعد دنیا میں قتل و غارت اور فتنا فساد کا خاتمہ کیا اور دنیا کو امن کا پیغام دیا۔آج کے مسلمان مسلمان کے خون کے پیاسے ہیں اور ان دوسرے پر کفر اور دیگر فتوے صادر کیا جارہا ہے ۔ یہ سب اسلام اور پیغمبر اکرم ﷺ کی پیغامات اور تعلیمات سے دوری اور گمراہی کی علامت ہیں اسلام دین امناور آشتی کا پیغام دیتا ہے ہمیں اتحاد اور اتفاق کیساتھ دین اسلام اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اسلام کے دشمنوں کی سازش کو ناکام اور اسلام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہوگا۔نمائندہ علمائے امامیہ شگر سید طہ ٰ شمس الدین الموسوی نے سخت سردی کے باؤجودسیرت کانفرنس میں شرکت پر تما م مکاتب فکر کے لوگوں خصوصا جوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس کی پیغام کو عام کرنے اور اتحاد و اتفاق کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے جوانوں کو آگے آنے کی تلقین کی۔کانفرنس سے رسول اعظم فاؤنڈیشن شگر کے چیئرمین شیخ اشرف حسین اور مجلس وحدت المسلمین شگر کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ کاظم ذاکری نے بھی خطاب کیا۔