خبریں

یاسین میں غیر معیاری خوردنی اشیا ضبط اور تلف

یاسین (معراج علی عباسی ) اسسٹنٹ کمشنریاسین مرتضیٰ اور تحصیلداریاسین محمدعاقیب نے میڈیاکی موجودگی میں رمضان المبارک دوران یاسین کے مختلف دوکانوں سے ضبط شدہ دونمبراور ایکس پائراشیاء خوردنوش کو تلف کیا۔تلف شدہ اشیاء میں دودھ ،مصالہ جات ،ڈالڈا،پاپڈ،ٹوفیاں اور دونمبرکوالٹی کے سٹینگ نامی مشرب کے بوتلیں شامل ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنریاسین مرتضٰی نے کہا کہ ہم کسی دوکاندار کو ناقص کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرکے کو لوگوں کے صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہرگزاجات نہیں دینگے ۔انہوں نے کہا دوکاندار حضرات رمضان المبار کے دوران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے صارفین کو ریلیف فراہم کریں ۔سب ڈویژن انتظامیہ کے جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ دوکانوں میں نمایاں طورپر آویزاں کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژنل انتظامیہ یاسین نے آج رمضان المبارک کے لیے نیا نرخنامہ جاری کیا ہے تمام دوکاندار سرکاری نرخنامے کے مطابق چیزوں کی خروفروخت کو یقینی بنائیں ۔سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے کے صورت میں  جرمانے کے ساتھ قانون کے مطابق سزابھی ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن انتظامیہ کے جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں اشیاء ضروریہ کے قیمتوں کے علاوہ میں اسسٹنٹ کمشنر یاسین اور تحصیلدار یاسین کا نمبربھی درج ہے صارف سرکاری نرخنامہ کے خلاف وارزی کرنے والے دوکاندار کے بارئے ریٹ لسٹ میں درج نمبروں پرانتظامیہ کوفوری اعلاع دیں تاکہ انتظامیہ کے جانب سے فوری طورپر نارخنامہ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے ناجائزمنافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروئی ہوگئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button