ماحول

سکردو اور گرد نواح میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برفباری

سکردو ( چیف رپورٹر) سکردو اور گرد نواح میں ڈیڑھ فٹ برف پڑنے کے باعث معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کے درجنوں حادثات پیش آئے اور متعد د لوگ زخمی ہو گئے۔ مارکیٹیں شدید برفباری کے باعث بند ہو گئیں اور شہر میں ہو کا عالم رہا۔ لوگ مختلف مقامات پر برف کے مجسمے بنا کر لطف اندوز ہو تے رہے، ایک دوسرے پر برف کے گولے بنا کر برساتے رہے۔ برف باری کے بعد سٹرکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں۔ برف پگلنے کی وجہ سے پیدل چلنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ پھسلن کے باعث گاڑیوں کی آمدروفت بھی کم رہی۔ برف باری کے باعث دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم رہی ، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ برف باری کی وجہ سے متعدد مقامات کا سکردو سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے ۔

snow

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button