گلگت بلتستان

بچوں کے اغواء اور قتل پر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے اظہار تشویش کرتے ہوے سخت سزاوں کا مطالبہ کر دیا

گلگت (اے آر بخاری سے) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے معصوم بچوں کے اغوا اور قتل کے بڑھتے ھوے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ھوے ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے. 

بدھ کے روز ایوان میں مولانا سرور شاہ نے قرارداد مذمت پیش کرتے ھوے معصوم بچوں کے قتل کے واقعات کو خطرناک قرار دیا اور خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے واقعیات فرقہ واریت کی شکل بھی اختیار کرسکتےہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جاے اور متاثرین کی بھرپور مدد کی جاے 

سپیکر وزیر بیگ نے قرار داد کی متفقہ منظوری دیتے ھوے کہا کہ اسمبلی ایسے واقعیات کی مذمت کرتی ھے اور سخت سزا کا مطالبہ کرتی ہے. 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button