جرائم

سکردو: کلفٹن پل پولیس کی شاندار کارکر دگی،24گھنٹوں کے اندردکان لوٹنےوالا چور گرفتار

سکردو ( سٹی رپورٹر ) کلفٹن پل پولیس کی شاندار کارکر دگی، عوامی حلقوں کی طرف سے داد وتحسین۔ گزشتہ دنوں کلفٹن بازار میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم چور 2دکانوں کے تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے اڑا تھا۔ اس کیس کی ذمہ داری کلفٹن پل پولیس چوکی انچارج اسسٹنٹ انسپکٹر محبوب حسین کو دی گئی تھی جنہوں نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر ہرگسہ شق تھنگ سے چور کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے چور ی شدہ سامان اور نقدی برآمد کرلیا جس کے بعد عدالت میں چالان پیش کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ کلفٹن پل پولیس کی تیز رفتارکارروائی پر کلفٹن پل بازار کے تاجروں نے پولیس کو داد تحسین دیتے ہوئے پولیس کی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاندار کارکر دگی پر انچارج جو کہ محبوب حسین اور عملہ کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button