جرائمچترال

چترال: دروش میں سائیکل میکینک نےخود کشی کر دی، ناتجربہ کار ڈرائیور نے راہگیر کو کچل دیا

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) دروش کے نواحی گاؤں شاہنگار میں ایک شخص جمعہ خان ولد یو رمست خان نے خود کشی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دروش کے موضع شاہنگار کا رہائشی موٹر سائیکل میکینک جمعہ خان نے ہفتے کے روز علی الصبح 12بور بندوق سے خود پر گولی چلا کر اپنے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دروش پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی بندوق قبضے میں لیکر ا س ضمن میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کر دی ہے۔

ایکدوسرے واقعے میں دروش بازار کے مین چوک میں گاڑی نے راہگیر کو کچل دیا جس کی وجہ سے راہ چلتے شخص سید رحیم عرف سیدو استادسکنہ شمس آباد کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور اسے علاج کے لئے پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button