گلگت بلتستان

شگر: جشن آمد مصطفی اور ہفتہ وحدت کے موقع پر وحدت فاؤنڈیشن آفس شگر میں کیک کاٹا گیا۔

شگر(عابد شگری) جشن آمد مصطفی اور ہفتہ وحدت کے موقع پر وحدت فاؤنڈیشن آفس شگر میں کیک کاٹا گیا۔ کیک کاٹنے کی تقریب کے مہمان خصوصی ایس پی شگر عبدالرحیم اور اسسٹنٹ کمشنر شگر امیرخان تھے جبکہ راجہ معظم علی خان ،سید حسن شاہ اور دیگر مختلف شعبہ زندگی اور مکتبہ فکر کے افراد بھی موجود تھے۔ایس پی شگر،اے سی شگر اور راجہ معظم علی خان نے مشترکہ طور پر جشن آمد مصطفی ﷺ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر نوربخشیہ پروفیسر سید حسن شاہ نے جشن آمد مصطفی پر تمام اہلیان اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات اسلام کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو قریب لانے کا ذریعہ ہے ۔آپ ﷺ کی آمد سے بڑا جشن اور خوشی کا موقع اس دنیا میں اور کوئی دن نہیں کیونکہ کائنات کی تخلیق آپ کیلئے ہی ہوئی تھی۔آپ کی ولادت پر پورے کائنات کے مخلوقات نے جشن منایا۔آپ رحمتہ العالمین تھے۔اور آپ کی تعلیمات انسانیت اور اتحاد امت ہیں۔ ہمیں بحیثیت مسلمان آپس کی اختلافات کو بھلاکر ایک جسم کی مانند بننا چاہئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button