صحتگلگت بلتستان

غذر تھنگئی میں زلزلہ متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گلگت(پ ر) فیملی پلانگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے غذر تھنگئی میں زلزلہ متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انقاد کیا گیا ہے۔ زلزلہ کے بعد غذر کے بشتر علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس میں علاقہ مکینوں کیلئے بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صحت انسانی زندگی کا بہت اہم پہلو ہے جس کی حفاظت ہر ایک پر لازم ہے۔ ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوں فیملی پلانگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے غذر تھنگئی میں زلزلہ متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انقاد کیا گیا جس میں 110سے زاید مریضوں کی علاج کے ساتھ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی۔ فیملی پلانگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اوراس کے ولنٹیرز کی اس کاوش کو سیاسی سماجی و علاقہ مکینوں نے بھرپور سراہا،ادرے کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کی ۔

002

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button