گلگت بلتستان

چلاس: چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لئے دیامر پریس کلب کی کال پر صحافیوں نے ریلی نکالی

چلاس(بیوروچیف) گلگت بلتستان کے صحافیوں کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے حق میں دیامر پریس کلب کی کال پر صحافتی برادری نے چلاس شہر میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب میں راہنماؤں فیض اللہ فراق ،شہاب الدین غوری،محمد قاسم ،مجیب الرحمان ،اسداللہ ،عمر فاروق فاروقی،اشتیاق داریلی،راجا اشفاق و دیگر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورے گلگت بلتستان کے صحافتی حلقوں کا اپنے مطالبات کے حق میں ایک نقطے پرمتفق ہونا بہت بڑی کامیابی ہے۔

صحافی برادری نے گزشتہ دنوں گلگت میں ہونے والی کنونشن میں جمع ہو کر ملی یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کا ثبوت دیا ہے۔جس پرکنونشن کے منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔کنونشن کے اعلامیہ میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا تھا ۔حکومت وقت فوری طور پر ان مطالبات پر من ودعن عمل عملدرآّمد کرے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ بیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہو ا تو تمام صحافی برادری باہمی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button