صحت

یاسین: ہسپتال انتظامیہ نے شہید لالک جان ہسپتال ہندور کو تالا لگانے والے ریٹائرڑ چوکیدار کےخلاف تھانہ یاسین میں مقدمہ درج

یاسین (معراج علی عباسی ) ہسپتال انتظامیہ کے تحریری درخواست پر یاسین پولیس نے شہید لالک جان نشان حیدر ہسپتال ہندور کو تالانے لگانے والے ہسپتال کے ریٹائرڑ چوکیدار و زمین مالک بابور خان کے خلاف تھانہ یاسین میں زیردفعہ 184,448کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی تفتش کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ۔ہسپتال کو تالا لگاکر کارسرکارمیں بے جا مداخلت اور سرکاری املاک پرغیرقانونی قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے بابور خان پولیس کے خوف سے نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے ہے ۔ملزم کے گرفتاری کے لیے پولیس کا چھاپے جاری ۔تحصیلدار یاسین نے چوبیس گھنٹے بعدملزم بابور خان کے جانب سے لگائے ہوئے تالے توڑ کر ہسپتال کی عمارت کو پی پی ایچ آئی غذر کے ڈی ایس ایم کے حوالے کیاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button