چترال پریس کلب کے انتخابات،ظہیر الدین صدر جبکہ سیف الرحمن عزیز نائب صدر منتخب

چترال پریس کلب کے انتخابات،ظہیر الدین صدر جبکہ سیف الرحمن عزیز نائب صدر منتخب

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال پریس کلب کے انتخابات میں ظہیر الدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب ہوگئے جبکہ سیف الرحمن عزیز (چترال ٹائمز ڈاٹ کام) سینئر نائب صدر ، میاں آصف علی شاہ کا کا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر، عبدالغفار (آواز چترال ڈاٹ کام) جنرل سیکرٹری،نذیر احمد شاہ (روزنامہ اوصاف) آفس سیکرٹری اور نور افضل خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ انتخابات کی نگرانی جہانگیر جگر، فخرعالم اور شہریار بیگ پر مشتمل سہ رکنی کمیٹی نے کی ۔ نومنتخب صدر ظہیر الدین نے چترال میں صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں اور توانائی کو بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی مخصوص جعرافیائی حالات اور یہاں حال ہی میں سیلاب اور زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی وبربادی کے حوالے سے یہاں میڈیا ایک حساس رول کا حامل ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دینے کی ضرورت ہے جس میں پریس کلب کا پلیٹ فارم ہمارے لئے ممدو معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر فارغ ہونے والے صدر محکم الدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے چترال میں صحافی برادری کے لئے پریس کلب کی خدمات پر روشنی ڈالی جبکہ انتخابی کمیٹی کے سینئر رکن جہانگیر جگر اور دوسرے نومنتخب عہدیدار سیف الرحمن عزیز، میاں آصف علی شاہ کا کاخیل، عبدالغفار ، نور افضل خان، نذیر احمد شاہ نے بھی خطاب کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔