گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور پولیس کو عوام دوست بنانا ان کا مشن ہے۔ آئی جی پی ظفر اقبال اعوان

شگر(عابد شگری) آئی جی پی ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنا ان کا مشن ہے۔ پولیس کو عوام میں دہشت کی بجائے عوام دوست بنائیں گے۔ نئے اضلاع میں جی بی پولیس کی موجودہ وسائل کو بروےکار لاتے ہوئے عوام ،ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور ٹورسٹ کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔جبکہ جلد نئے اضلاع میں تمام ضلعی سیٹ اپ مکمل کرینگے اور نفری کی تعداد بڑھایا جائے گا۔انہوں نے یہ باتیں اپنے دورہ شگر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان ہفتے کے دن نوزائیدہ ضلع شگر کے دورے پر پہنچا تو ایس پی شگر کی آفس میں شگر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ایس پی آفس میں ایس پی شگر عبدالرحیم یوگوی نے نئے ضلع کے پولیس نفری اور تھانوں کے بارے میں انہیں مکمل بریفنگ دی اور پولیس کے مسائل اور وسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور پولیس کو عوام دوست بنانا ان کا مشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع میں پولیس کی نفری کی کمی کا انہیں احساس ہیں۔ان اضلاع میں پولیس اہلکاروں کی کمی نئے تھانوں کو قائم کرنے اور پولیس میں نئے اہلکاروں کی بھرتی کیلئے فائل چیف سیکریٹری اور محکمہ داخلہ میں گئے ہوئے ہیں۔ جلد ہی ان اضلاع میں نفری کی کمی کو پورا کیا جائے گا جبکہ نئے پولیس سٹیشن کے قیام اور ضلعی پولیس کے دفاتر اور لائن بھی جلد قائم کیا جائے گا۔ ضلع شگر کیلئے 150پولیس اہلکاروں کی فائل بھی ان میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان پولیس موجدہ وسائل کو برؤےکار لاتے ہوئے ان علاقوں میں آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور ٹورسٹ کی حفاظت کیساتھ یہاں کی عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ ہمیں اپنے پولیس پر فخر ہیں کہ ملک کے دیگر حصوں کی پولیس کی نسبت یہاں کے پولیس کو عوام میں پذیرائی اور عوام کا اعتماد حاصل ہیں۔یہاں کی پولیس عوام میں دہشت کے بجائے عوام دوست ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button