گلگت بلتستان

انجمن فکر وسخن نگر کے زیر اہتمام ولادت نور صادقین کے عنوان سے دنیور میں مشاعرہ کا انعقاد

گلگت(پ ر) ہفتہ وحدت کے حوالے سے انجمن فکر وسخن نگر کے زیر اہتمام ولادت نور صادقین کے عنوان سے دی لرننگ اکیڈمی دنیور میں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ مشاعرہ کی مہمان خصوصی علامہ شیخ منیر حسین مناوری جبکہ میر محفل گولڈ میڈلسٹ استاد حیدر خان حیدر تھے۔ محفل میں اکیڈمی کے سینکڑوں طلبہ و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔محفل میں اکبر حسین نحوی، حیدر خان ، ڈاکٹر اسماعیل ناشاد، قربان علی منتظر، محمد حسین سمائری، جعفر حسین عاجز، امجد متاثر، محمد ایوب ، شاہ رئیس سیفی اور دیگر نے رسول اسلام ﷺ اور امام جعفر صادق ؑ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

محفل کے آخر میں شیخ منیر حسین مناوری اور حیدر خان حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اسلام کی سیرت تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ رسول خدا کی بتائے ہوئے اصولوں پر اگر امت مسلمہ عمل کریں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔آج مسلمان دنیا کے اندر جس مسائل و مشکلات میں مبتلاء ہیں وہ سب رسول اسلام کی سیرت پر عمل پیرا نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔حضور پاک کی اسوہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔اس کی اسوہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button